استنبول:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد فلسطینی ریاست کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہفلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی جب کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔
استنبول میں فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔

No comments:
Post a Comment